مریم نواز کی ڈی جی آئی ایس آئی سے خفیہ ملاقات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ںائب صدر مریم نواز نے ڈی جی آئی ایس آئی سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ مریم نواز نے کچھ عرصہ قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات کی، ملاقات میں غیر آئینی مطالبات کیے، صاف جواب ملنے پر ملکی اداروں پر حملے شروع کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے سوال اٹھایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات کس نے کی تھی،اس پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میں دعوے سے یہ بات کر سکتا ہوں کہ مریم نواز شریف نے

کچھ عرصہ قبل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات کی تھی ، مریم نواز دو مہینوں سے انہیں برا بھلا کہہ رہی ہیں،کیا وہ بتانا پسند کریں گی کہ انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقا ت کیوں کی تھی۔مریم نواز نے ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات میں کچھ مطالبات کیے اور بیانئے سے متعلق بھی بات کی لیکن اب ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ مریم نواز آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پر الزامات لگا رہی ہیں،ان کی کردار کشی کر رہی ہیں، لیکن بالاآخر آج ان کو یہ اعلان کرنا پڑ گیا کہ ہم فوج سے بات کرنا چاہتے ہیں۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ مریم نواز پہلے اپنے بیانیے سے اختلاف کریں کیونکہ پاک فوج اور پاکستانی عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔وہ ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل کر اداروں پر حملہ کرتی رہیں۔لیکن ہمیں مریم نواز بس ایک بات کا جواب دیں کہ انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی سے خفیہ ملاقات کیوں کی،کون سے بیانیے کو آگے لے جانے کا مطالبہ کیا، مزید کون سے غیر آئینی مطالبات کیے،اس ملاقات کا صرف نواز شریف کو علم تھا،لیکن مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو انہوں نے یہ سخت بیانیہ اپنا لیا۔مریم نواز کو جواب دیا گیا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں