بیس نومبر سے شادی ہالز بند کیے جائیں گے یا نہیں ، جانئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے شادی ہالز بند نہ کرنے کے حوالے سےاہم فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت تاجر برادری کو درپیش مسائل بارے اہم اجلاس میں تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ شادی ہالز بند نہ کیے جائیں جن کے لیے پنجاب حکومت نے شفارشات مرتب کر کے منظوری کے لیے وفاق کو بھجوا دی گئی ہیں۔اس سے قبل کورونا وباء سے شہریوں کو بچانے کے لیے حکومت پنجاب نے سخت اقدامات

اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا، صوبائی حکومت کی طرف سے شادی ہالز میں ہونے والی تقریبات کا وقت 2 گھنٹوں تک محدود کرنے اور پیکٹوں میں بند کھانا دینے کی سفارش کی گئی تھی ، اس کے ساتھ ساتھ شادی کی ہر تقریب میں ضروری ہوگا اس تقریب کا میزبان گھرانا ماسک پہننے کی پابندی پر لازمی عمل درآمد کروائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس میں اضافے کی وجہ سے ہالزمیں شادی پرپابندی کاحکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی گئی ہے ، اس سلسلے میں اسلام آباد مارکی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کوروناکے بڑھنے کا جواز بناکر20 نومبر سے شادی ہال پر پابندی لگائی گئی ہے ، ہال کے اندر شادی پرپابندی کے نوٹی فکیشن کا کوئی قانونی جوازنہیں ہے ، اس لیے 6 نومبر کا نوٹی فکیشن بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن آئین کے آرٹیکل 4 ، 18 اور آرٹیکل 25 کے منافی ہے ، اس لیے عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت ہال میں شادی پرپابندی کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں