انتہائی افسوسناک خبر، 21پاکستانی لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ کر 21 ہزار ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 21 ہزار 098 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 20 ہزار 065 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 21 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 352 ، پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 831، خیبرپختونخوا 41 ہزار 069 ، اسلام آباد میں 22 ہزار 432، بلوچستان میں 16 ہزار 195 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 911 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 394 تعداد ہوگئی۔سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں پاکستان میں کورونا کی صورت حالا کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں تعلیم کے شعبے سمیت ملک میں وبائی مرض کے اعداد و شمار اور پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز بھی دی گئی جب کہ ہائی رسک ایریاز میں کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔اجلاس میں ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق بڑے نقصان سے محفوظ رہنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے کا انتظار ہے، تعلیمی اداروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافے کو روکنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں