پاکستان نے پڑوسی ملک کوسی پیک میں شمولیت کی دعوت دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افغانستان کو بھی چائنا پاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو بھی سی پیک میں شمولیت کی دعوے دے دی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کو بھی چائنا، پاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں تاکہ وہ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔انہوں نے چئیرمین چائنا، پاکستان اقتصادی راہداری کمیٹی ارباب شیر علی خان کی رہائشگاہ پر جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان خان 21 نومبر کو رشکئی اکنامک زون

کا باضابطہ افتتاح کریں گے جس سے عوامی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔اس سے قبل پاکستان نے چین کے سب سے بڑے حریف کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی تھی، امریکی وزیر تجارت اور ان کے وفد کے دورے کا موقع پر وزیراعظم کے مشیر تجارت نے امریکا کو سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی باقاعدہ دعوت دی۔پاکستان نے چین کے حریف ملک امریکا کو دعوت دی تھی کہ وہ سی پیک میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے، اس حوالے سے امریکا پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے امریکا کو پاک چین اقتصادی راہداری کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک امریکا کیلئے کھلا ہے۔ اس منصوبے میں امریکی سرمایہ کاری پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے پاکستان کی دعوت پر مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔ جبکہ امریکا نے تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مشیر تجارت کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وفد کا دورہ پاکستان کافی مثبت رہا، ہم امریکا کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں