مریم نواز کو گلگت بلتستان دل کو بھاگیا، مقامی افراد سے دلچسپ مطالبہ کردیا

استور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پورا پاکستان آج جھولیاں اٹھاکر عمران اور انکے لوگوں کو بددعائیں دے رہا ہے ، عمران خان جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے ، سلیکٹرز اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان کےعوام ہیں ، کہتے تھے 90 دن میں سب بدل دوں گا اب کہتے ہیں میرے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ہے ، گیدڑ وعدہ کرتا ہے لیکن شیر وعدے نبھاتا ہے ، جس حکومت کو کونے کونے سے بددعائیں مل رہی ہیں کیا انہیں ووٹ دیں گے؟۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں استورکے علاقے چھوگام میں جلسہ سے خطاب کرتےہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہا کہ بچےکہتےہیں کہ لگتاہےآپ استورمیں ہی رہیں گی،

دل کرتا ہے کہ استور میں ہی مستقل قیام کرلوں ،استور کےعوام نوازشریف سےخصوصی محبت کرتے ہیں،استورمیں بچوں کا نام نوازشریف رکھاجاتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہم عزت کے بدلےعزت دیناجانتےہیں،عوام سےکئےتمام وعدےپورےکریں گے،شہبازشریف کےبعدکوئی دوسراوزیراعلیٰ ہےتوحافظ حفیظ الرحمان ہیں،72سال میں پہلی بارنواز شریف نےگلگت کوحقوق دیئے۔نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ استورمیں یونیورسٹی کیمپس بنائیں گے،چاہتی ہوں کہ یارں کی طالبات کوفری لیپ ٹاپس ملیں،گلگت بلتستان کو فورجی سروس ملنی چاہیئے،سرکاری ملازمتوں میں پہلاحق گلگت بلتستان کا ہے،نوازشریف نےگلگت کوصوبہ بنانےکیلئےآئینی اصلاحات پر کام کیا،گلگت بلتستان کاآئینی حق نوازشریف دلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں