ایک ہی دن میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی کتنی بڑی تعداد سامنے آگئی،جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کےایک ہزار650نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ 44 ہزار839 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے9 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار977تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ18 ہزار881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 18 ہزار981 زیرعلاج ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار169 اور پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار922 ہے۔ خیبرپختونخوا40 ہزار657، اسلام آباد21ہزار861،

بلوچستان16ہزار106، آزاد کشمیر4 ہزار 758 اورگلگت میں4ہزار366 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار408 اور سندھ میں 2 ہزار 684 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار288، اسلام آباد241، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں109 ہو گئی ہے۔دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد میں ویک اینڈ کے موقع پر تقریباً 600 کیسز سامنے آئے جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے 5 رہائشی علاقوں کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔اس حکم کا اطلاق پیر کی صبح 10 بجے سے ہوگا جبکہ پولیس کو بھی علاقے کا گھیراؤ کرنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذیلی سیکٹرز آئی-8/3، آئی-8/4، جی-9/1، جی-10/4 اور جی-6/2 کو سیل کیا جائے گا۔نئی ہدایات نیشنل ہیلتھ سروسز اکیڈمی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیلتھ پلاننگ، سسٹم اسٹرینتھنگ اینڈ انفارمیشن اینالسز یونٹ نے تیار کی ہیں جنہیں 20 نومبر سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، گلگت بلتستان، مظفرآباد، میر پور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور اور سوات میں نافذ کیا جائے گا۔ہدایات کے مطابق شادی کی تقریب میں ایک ہزار مہمانوں کی شرکت کے لیے 36 ہزار مربع گز (200180 فٹ) کا رقبہ درکار ہوگا جبکہ 2 سو مہمانوں کے لیے (8585) اور 100 مہمانوں کے لیے (60*60) فٹ کی گنجائش چاہیے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں