حکومت کا سمارٹ لاک ڈائون لگانے کافیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات ونشریات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہے۔ شادی ہالز میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں بھی بند کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں، خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ حالیہ ہلاکتوں سے اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی ہے۔ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 881 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 650 نئے مریض سامنے آئے۔ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی۔ این سی او سی کے مطابق 972 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 1 لاکھ 50 ہزار 169، خیبرپختونخوا 40 ہزار657، پنجاب میں 1لاکھ 6 ہزار 922، اسلام آباد 21 ہزار 861، بلوچستان میں 16 ہزار 106 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 758 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار366ہو گئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 340 جبکہ ملک بھر میں 47 لاکھ 9 ہزار 603 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں