پاکستانی عمرہ زائرین کو کتنی بار روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی اجازت ہوگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت دُنیا بھر کے عمرہ زائرین کویکم نومبر 2020ء سے مملکت آنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں موجود لاکھوں مسلمانوں کے دل جلد از جلد یہ سعادت حاصل کرنے کے لیے مچل رہے ہیں۔ دُنیا بھر میں عمرہ کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر پہلا ہوتا ہے۔ گزشتہ سال بھی 17 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔اس حوالے سے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ زائرین صرف ایک بار روضہ رسول کی زیارت کر سکیں گے۔ ماضی کی طرح انہیں بار بار حاضری کی اجازت نہیں ہو گی۔

یہ پابندی کورونا وبا کے باعث اختیار کیے گئے انتظامی اقدامات کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق زائرین کو صرف ایک بار ریاض الجنہ میں داخل ہونے اور سلام پیش کرنے کی اجازت ہو گی۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے مختلف شرائط اور ایس او پیز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔۔ دیگر ممالک کے رہائشیوں کے لیے عمر کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق صرف 18 سال سے 50 سال تک عمر کے لوگ ہی عمرہ کی ادائیگی کے لیے آسکیں گے۔ ۔ تمام عمرہ زائرین کے پاس سعودیہ سے پاکستان واپسی کا کنفرم ٹکٹ ہونا لازمی ہے۔۔ عمرہ زائرین کو سعودیہ آمدسے لے کر واپسی تک قیام کے دوران کورونا ایس او پیز سے آگاہ کرنے کی ذمہ داری عمرہ ایجنٹ یا کمپنی پر عائد ہو گی۔۔ عمرہ زائرین کو 50 ، 50زائرین کے گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ۔ عمرہ کمپنی ہر گروپ کے لیے ایک گائیڈ متعین کرنے کی پابندی ہو گی، اس کے علاوہ ٹکٹ، رہائش اور ٹرانسپورٹ کا مکمل پیکج بھی بک کرنا ہوگا۔۔ زائرین کی جانب سے کسی کوتاہی، سُقم کی خرابی کی ذمہ داری عمرہ کمپنی کے سر ہو گی۔ وہی عمرہ زائر کے پیکج میں شامل خدمات کی تعمیل کرانے کی ذمہ دار ہوگی۔ ۔ تمام عمرہ زائرین کو سعودی عرب آمد سے قبل کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ ۔ سعودیہ پہنچنے کے بعد تین روز قرنطینہ میں قیام کرنا ہو گاجس کے اخراجات زائرین کے عمرہ پیکیج میں ہی شامل ہوں گے۔۔ مکہ اور مدینہ میں زائرین کو صرف تھری اور فائیو سٹار ہوٹلز میں بکنگ کی اجازت ہو گی۔ ایک کمرے یں صرف دو زائرین قیام کر سکیں گے۔ ۔ عمرہ اور نماز،مسجد نبوی کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نماز کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے پیشگی بکنگ کرانا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں