بلوچستان میں تنظیم سازی کی ضرورت ہے،طلال چوہدری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پارٹی کی تنطیم سازی کرنی پڑے گی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پروگرام اینکر نے ان سے سوال کیا کہ بلوچستان میں پارٹی صدر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی پارٹی میں خلا پیدا ہوگیا ہے ، اس کو پر کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے؟ جس کے جواب میں رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں سیکرٹری جنرل کے عہدے سے نیچے پارٹی ویسے ہی چل رہی ہے جیسے پہلے چل رہی تھی ، جنرل صاحب کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنے کے لیے پارٹی کی تنظیم سازی کریں گے

کیونکہ اس وقت صوبے میں اس کی ضرورت بھی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن صرف پنجاب کی نہیں پورے صوبے کی جماعت ہے، اور مریم نواز کے گلگت جلسوں سے یہ اندازہ لگا لینا چاہیے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک عوامی پارٹی ہے ۔ن لیگ کو عوام کی حمایت صرف ان کے کاموں کی وجہ سے مل رہی ہے جو اس نے ملک کی ترقی کے لیے کیے ہیں ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد صوبے میں نئی پارٹی قیادت منتخب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں