چینی کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68روپے فی کلو دستیاب ہے ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ امپورٹڈ چینی کی پنچاب حکومت کی طرف سے مختلف اظلاع میں ترسیل81-84 روپے فی کلو کی قیمت میں فروخت کی جارہی ہے انہوںنے دعویٰ کیا کہ اور یوٹیلٹی سٹورزمیں مزید کم قیمت یعنی 68 روپے فی کلو میں یہ چینی دستیاب ہے۔اس سے قبل جمعہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی نے کہا تھا کہ تقریباً 11سالوں

کے بعد گندم کی درآمد کی طرف آئے ہیں اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فروی تک 18لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی ۔بدقسمتی سے سندھ اور خیبر پختونخوا نے گندم کی بروقت خریداری کی جانب توجہ نہیں دی تھی اور حکومت سندھ نے گذشتہ سال گندم نہیں خریدی جس کے بعد بحران آنے پر دسمبر میں پاسکو نے انہیں 4سے 6لاکھ ٹن گندم فراہم کی۔انہوں نے کہا اس وقت سرکاری اور نجی شعبے کی جانب سے گندم درآمد کی جارہی انہوں نے کہاکہ اس وقت تک پاکستان میں گندم کٹائی کے سیزن میں 122دن رہ چکے ہیں اورفوری طور پر صوبوں کو 40لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم گندم کی ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی نہیں ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ماہوار گندم پر 5کروڑ روپے سبسڈی دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں جو گندم درآمد ہورہی ہے اس سے قیمتوں میں مذید کمی ہوگی اور اس وقت ایک ہفتے میں گندم کی قیمت میں 200روپے تک کمی ہوچکی ہے ۔ حماد اظہر کاکہنا تھا کہ مارکیٹ میں درآمدی چینی آ چکی ہے جس کی قیمت 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں