خواتین پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں، طیبہ بتول

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول نے کہا ہے شجرکاری ہمارے ملک کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس نے پورے ملک میں بڑؑے پیمانے پر درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا، تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں ایک بلین درخت لگائے جس کی تمام عالمی اداروں نے تعریف کی، مرکز میں حکومت ملنے کے بعد تحریک انصاف نے دس ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے، اسی سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی

ہدایت پر ایک ہی دن میں پنتیس لاکھ درخت لگانے کا ٹارگٹ پورا کیا گیا ہے، طیبہ بتول کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے یہ سنگ میل حاصل کرنے میں بھرپور تعاون کیا، ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو آگے بڑھ کر درخت لگانے میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ملک کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا اغار کردیا ہے، خواتین بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں