ن لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم ترین رہنما کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کو تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا جہاں سے انہیں چوہنگ تھانہ لے جایا جائے گا۔خواجہ عمران نذیر کی زیراستعمال گاڑی کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر روکا گیا تھا اور ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی پولیس کو مطلوب ہے اس لیے روکا گیا ہے۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ یہ انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے تاہم وہ ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ حکومت جو مرضی کر لے 13 دسمبر

کوتاریخی جلسہ ہو گا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران نذیر کی گرفتاری پر کہا کہ عمران نذیرکی گرفتاری لاہورجلسہ روکنے کی کوشش ہے تاہم لاہور کا جلسہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے 13 دسمبرکو لاہور جلسہ کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جس میں پرویز ملک کنوینر مقرر اور سپر ویثرن کمیٹی کے کنوینر صدر پنجاب رانا ثناءاللہ، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر شہر سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں