ٹائگر فورس راولپنڈی کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرہ

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)ٹائیگر فورس کی جانب سے راولپنڈی پریس کلب کے سامنے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں حالیہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں فوکل پرسن ٹائیگر فورس عثمان ٹائیگر، چیئرمین زکوۃ کمیٹی اور ایڈمن ٹائیگرفورس چکری روڈ راولپنڈی عمران درانی و دیگر شرکاء نے حکومت سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف بیانیے پرہم اپنا احتجاج ریکارڈکروارہے ہیں، کسی کوحق نہیں کہ مسلمانوں کی دل آزاری کرے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں