جہانگیر ترین نے بیرون ملک جانے کی وجہ بتادی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما آج صبح براستہ دبئی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے جہاں ان کے بیٹے علی ترین بھی ان کے ہمراہ تھے ، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ اپنا علاج کروانے کے لیے ملک سے باہر گیا تھا ، جب کہ میں اس سے پہلے بھی ہرسال علاج کے لیے پاکستان سے باہر جاتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف اورشفاف ہے ، لیکن اپوزیشن کا تو کام ہے کہ وہ الزام لگائے

ان کے تمام الزامات کا جواب دینا ضروری نہیں ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، عمران خان نے جہانگیرترین کو پیغام بھیجا کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی، مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے، اس یقین دہانی کی وجہ سے انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ میری جہانگیرترین سے بات ہوئی ہے، عمران خان نے جہانگیرترین کو پیغام بھیجا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے ، وزیراعظم عمران خان کو اب احساس ہوا ہے کہ جہانگیرترین سے زیادتی ہوئی ہے ، بقول جہانگیرترین کے عمران خان کے قریبی حلقوں کو بھی اس بات کا احساس ہوا ہے کہ جہانگیرترین کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ، جہانگیرترین پر شوگر کا الزام تھا وہ الزام خسرو بختیار پر بھی تھا ، وہ صوبہ نہیں پیسا بنانے آئے تھے ، جہانگیرترین کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی کیوں کہ شوگر مافیا کا ذکر کیا گیا ہےلیکن ساری شوگر ملز میں سے صرف جہانگیرترین کی شوگرملز پر چھاپے مارہے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں