خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کی نااہلی، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے وزراء خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا، دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے لیکن ظاہر نہیں کیا، دونوں بھائیوں کے اثاثے100ارب سے زائد ہیں، نیب انکوائری میں پیشرفت سے آگاہ نہیں کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار اور وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔دونوں بھائیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست احسن عابد نے دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

درخواستگزار نے مئوقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے این اے177 اور ہاشم جواں بخت نے پی پی 259 سے الیکشن 2018ء میں کامیابی حاصل کی۔لیکن دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا۔دونوں بھائیوں کے اثاثے100ارب سے زائد ہیں. نیب ملتان کو ان کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دی۔ کارروائی نہ کرنے پر لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے نیب کو زیرالتواء درخواست کا 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ نیب انکوائری میں پیشرفت سے آگاہ نہیں کررہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں بھائیوں خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔اسی طرح نیب نے خلاف قانون شراب کا لائسنس جاری کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا ہے۔ نیب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے قریبی عزیر کی سفارش پر شراب کا لائسنس نجی ہوٹل کو جاری کیا ہے جس پر نیب نے ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں 12 اگست کو طلب کرلیا ہے عثمان بزدار سے شراب کے لائسنس سے متعلق تفتیش کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں