خانہ کعبہ میں ابر رحمت برسنے کے خوبصورت مناظر، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں ایک بار پھر خوب بارش ہوئی ہے۔ اللہ کی یہ رحمت مکہ مکرمہ میں بھی خوب گرج چمک کے ساتھ نازل ہوئی۔ جس سے مکہ کا گرم موسم خوشگوار ہو گیا اور مسجد الحرام میں اللہ کے گھر کو آئے زائرین بھی خوشی سے نہال ہو گئے۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران ہی طواف کیااور دیگر مناسک بھی ادا کیے۔کئی افراد برستی بارش میں سجدہ ریز ہو گئے اور کچھ دعاؤں میں بھی مصرف نظر آئے۔

ان خوبصورت مناظر کی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔مکہ مکرمہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاجبکہ مشاعر مقدسہ میں مزید بارش کا بھی امکان ہے۔ عمرہ زائرن نے بارش کے دوران ہی نماز بھی ادا کی۔اس موقع پر نمازیوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔خانہ کعبہ پر برستی باران رحمت کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔صارفین سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو یہاں آنے کی سعادت نصیب فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں