روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو کس پروگرام میں شرکت کی دعوت دیدی، پاکستانی خوشی سے نہال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روسی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس 10 نومبر کو روس میں ہوگا۔ اس سلسلے میں روسی پیوٹن کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےروس اجلاس کی میزبانی کرے گا جب کہ اجلاس میں پاکستان ، چین سمیت رکن ممالک شرکت کریں گے۔چینی صدر شی جن پنگ ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔جب کہ وزیراعظم سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

کورونا کی دوسری لہر کے باعث اجلاس ورچویل انداز میں معقد ہو گا۔4 مبصر ممالک افغانستان، بیلا روس، ایران ، منگولیا بھی شرکت کریں گے، جب کہ تنظیم کے مذاکراتی شراکت دار ممالک آرمینیا ، آذر بائیجان ، کمبوڈیا، نیپال، سر لنکا ، ترکیی کی شرکت بھی متوقع ہے۔اجلاس میں اہم موضوعات میں کورونا، افغان مسئلے سمیت اہم تنازعات اور دہشتگردی شامل ہیں جب کہ انسانی و منشیات اسمبگلنگ، منظم و سائبر جرائم بھی پر گفتگو ہو گی۔قبل ازیں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ریاست ہے، خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان کے سیاسی نقشے پر بھارتی اعتراض مسترد کیا، روس نے پاکستانی نقطہ نظر کی تائید کی،بھارتی نمائندے اجیت دوول کو میٹنگ چھوڑ کر جانا پڑا۔مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے پی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اجلاس میں فخریہ انداز میں نقشہ پیش کیا اور آئندہ بھی پیش کیا جائے گا، تنازعہ کی بنیاد پر بطور ذمہ دار ریاست کسی فورم کو خراب نہیں کیا جانا چاہیے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ایسا فورم نہیں تھا جہاں نقشے کے تنازعہ کو لایا جاتا۔ یہ ایک اچھی بات ہی کہ ایسا ملک جس سے ہمارے اختلافات ہیں خود کو تنہا کر رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں