پاکستان کے اہم علاقے میں آئل ٹینکر اور رکشے کے درمیان تصادم، افسوسناک اطلاعات موصول

پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے پنجگور میں آئل ٹینکر اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی شاہراہ پر تیز رفتار آئل ٹینکر مخالف سمت سے آنے والےرکشے سے ٹکرا گیا جس کے بعد ٹینکر الٹ گیا۔ ٹینکر میں آئل بھرا ہونے کی وجہ سے اس میں آگ بھڑک اٹھی اور آئل میں آگ لگنے کے بعد وقفے وقفے سے کئی دھماکے ہوئے ۔آگ نے اردگرد موجود دیگر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ریسیکیو ٹیمیں آگ بھجانے کے لیے موقع پر موجود ہیں ، آگ بھجانے کی کوششوں

میں مصروف ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ بھجانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ ٹینکر میں آئل بار بار پھٹ رہا ہے، جس وجہ سے موقع پر جمع ہونے والے لوگوں کو موقع سے ہٹایا جا رہا ہے ۔ ٹینکر پھٹنے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹینکر کی ٹکر کے ساتھ ہی ٹینکر کے ڈرائیور نے چھلانگ لگا دی تھی ۔ آگ لگنے کے بعد بہت سے لوگ اردگرد جمع ہو گئے تھے، جن کو ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ہٹایا ۔ جبکہ ریسکیو اہلکار آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں