کسانوں کا آئندہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینےکااعلان

لاہور (نیوز ڈیسک)کسانوں نے آئندہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔انڈپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور کسانوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے ٹھوکر نیاز بیگ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔نے مطالبات کے حق میں مختلف اضلاع سے آنے والے کسانوں نے دوسرے روز بھی ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر دھرنا جاری رکھا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔ صونہ پنجاب کے کسان حکومتی پالیسیوں کیخلاف گزشتہ دو روز سے احتجاج جاری رکھے ہوئے تھے جو آخر کار کامیاب ہو گئے۔ وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر

توانائی اختر ملک نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کہتے ہیں کہ کسانوں کے جائز مطالبات ضرور حل ہوں گے۔ ہمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ اس سے قبل ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ پر کسانوں کا احتجاج جاری رہا۔مظاہرین نے لاہور کے داخلی اور خارجی راستے کو ٹریفک کے لئے مکمل بند کئے رکھا۔ موٹر وے پر بھی ٹریفک نہ جا سکی۔ کسانوں نے ایک آئل ٹینکر پر بھی قبضہ جمائے رکھا۔کسانوں کے مقابل پولیس کی اینٹی رائٹ فورس کے دستوں نے پوزیشن سنبھالے رکھی۔ تقریباً دو گھنٹے کے دھرنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا۔ واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔مظاہرین نے جوابی پتھراؤ کیا مگر پولیس نے چڑھائی جاری رکھی۔ ٹھوکر نیاز بیگ کا علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ پولیس نے متعدد کسانوں کو گرفتار کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا جس کے بعد ملتان روڈ پر ٹریفک بحال کرائی گئی۔کسان اتحاد نے سستی بجلی، کھاد کی قیمتوں میں کمی اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں