وہ اسلامی ملک جس نے کامیاب ٹرائل کے بعد کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ویکسین کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔بحرین کی وزارت صحت کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ ابتدا میں ویکیسن کے استعمال کی اجازت ہیلتھ فرنٹ لائن ورکرز کو دی گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق جس ویکسین کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے وہ بحرین، مصر اور اردن میں تجربے کے تیسرے مرحلے سے گزر رہی ہے۔بحرین کی وزیر صحت فائقہ الصالح کے مطابق کورونا ویکسین کے

استعمال کی اجازت انسانی بنیادوں پر دی گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کا حوصلہ امارات کی وجہ سے ملا جس نے ستمبر میں ویکسین فرنٹ لائن پرکام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی کورونا ویکسین لگوائی ہے۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے شیخ محمد نے کورونا ویکسین لگوانے کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے ”آج کووڈ 19 کی ویکسین لگوالی ہے۔ہم سب لوگوں کے لیے صحت مندی اور محفوظ رہنے کی دُعا کرتے ہیں۔ اور ہمیں اپنی (میڈیکل) ٹیموں پر فخر ہے جن کی انتھک محنت کے باعث امارات میں آج ویکسین دستیاب ہے۔ یو اے ای کا مستقبل ہمیشہ بہترین ہو گا۔“گزشتہ ماہ کے دوران اماراتی وزیر برائے خارجہ و بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے بھی تجرباتی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔ شیخ النہیان نے ویکسین لگوانے کے موقع پر اپنی ایک تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ”نارمل زندگی کی طرف لوٹنے کا واحد راستہ کورونا کی ویکسین لگوانا ہی ہے۔“ ستمبر میں اماراتی حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے کورونا ویکسین کے فوری استعمال کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں