نواز شریف 3لوگوں کے استعفوں کا مطالبہ کرنے کیلئے تیار، پی ڈی ایم کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل اپوزیشن اتحاد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے جلد 3 لوگوں کے استعفوں کا مطالبہ کیا جائے گا ، یہ انکشاف سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چین ل کے ایک پروگرام میں اظہار کیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور پی ڈی ایم کی پوری قیادت 3 استعفے مانگیں گے ، اس مقصد کے لیے زیادہ زہر محمود خان اچکزئی ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشین سے اگلوایا جائے گا۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق ملک میں اس وقت پاکستان کے 3 بڑے منی لانڈرروں کے خلاف بھی کام ہورہا ہے ، یہ بظاہر مگر مچھ ہیں ان میں سے ایک بندے کی طرف سے وزیراعظم کو بھی سفارش کی گئی ، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کچھ کرتے ہیں۔تجزیہ کار و صحافی عارف حمید بھٹی نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنہا نہ سمجھا جائے ، اسرائیل ، امریکہ اور دو دیگر 3 ممالک کی طرف سے مسلم لیگ ن کے قائد کو توانائی مل رہی ہے ، جن میں سعودی عرب اور یو اے ای بھی ان کی پشت پر کھڑے ہیں ، جب کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 3 دن پہلے نواز شریف کو فون کیا اور بتایا کہ میرے بیان پر یہ ردعمل دیکھنے میں ایا ہے ، کیوں کہ میرے بیانیے کو بھارت کی طرف سے بہت اٹھا یا گیا ، جس پر سابق وزیراعظم نے انہیں کہا کہ یہ تو اچھی بات ہے ، تاہم موجودہ بیانیے کی وجہ سے چند لوگ مسلم لیگ ن سے الگ ہوجائیں گے لیکن پارٹی کا بیانیہ یہی رہے گا بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہوگا اور اتنے سخت الفاظ بولے جائیں گے کہ عام پاکستانی بھی برداشت نہیں کریں گے ، کیوں کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس وقت ہمارے اہم ملکی اداروں کو دباو میں لانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں