کورونا میں اضافہ، پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔وفاق میں نومبر کے دوسرے ہفتے سے چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اسی کے پیش نظر حکومت کی جانب سے اہم فیصلوں متوقع ہیں تاکہ کورونا پر قابو پایا جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے وار کے سبب پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔وفاق نے نومبر میں چھٹیاں دینے کے لیے پنجاب سے مشاورت کی تھی۔وفاق میں نومبر کے

دوسرے ہفتے سے چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہیں۔سکول، کالجز ، یونیورسٹیز نومبر کے دوسرے ہفتے سے بند کرنے پر مشاورت جاری ہے۔تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے تاحال سرکاری ذرائع سے کچھ نہیں بتایا گیا،وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولز بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر سکول بند کرنے کی اطلاعات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کورونا کے حوالے سے کوئی ایسی رپورٹ نہیں ملی کہ سکولوں کو بند کردیا جائے۔ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر کررہے ہیں،طلباء ،اساتذہ اور سٹاف کی صحت کا بھی مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔صوبہ بھر میں مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ بھی کروائے جارہے ہیں ابھی تک کوئی ایسی رپورٹ نہیں آئی جس کی وجہ سے سکولوں کو بند کردیا جائے۔ سکولز بند کرنے کے حوالے سے حکومتی سطح پر بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 167نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 36 ہزار260 ہے۔پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ 15ہزار446 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور13 ہزار965 زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں27ہزار 984 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 372 اور سندھ میں 2 ہزار633 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار280، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 152، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر

میں 98 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد20 ہزار243ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 4 ہزار894، سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار774، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار749، بلوچستان میں 15 ہزار977، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار330 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں