کورونا کی دوسری لہر، ایک ہی دن میں کتنے نئے کیسز سامنے آگئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار849ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 167نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 36 ہزار260 ہے۔پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ 15ہزار446 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور13 ہزار965 زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں27ہزار 984 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔کورونا

وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 372 اور سندھ میں 2 ہزار633 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار280، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 152، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 98 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد20 ہزار243ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 4 ہزار894، سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار774، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار749، بلوچستان میں 15 ہزار977، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار330 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں