پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہونے جارہی ہے، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اوگرا نے يکم نومبر سے پيٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کر دی۔اوگرا کی جانب سے سمری میں پيٹرول ایک روپیہ 50 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز کی گئی۔ اوگرا کے مطابق پيٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔، نئی قیمتوں کا اعلان وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی، سمری میں پیٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے اپنی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے، اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔نئی قیمتوں کا اعلان وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا، وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان آج کرے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 15 روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، پیٹرول کی موجودہ قیمت 103.97 روپے فی لیٹر ہے۔فی الوقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 104.06 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65.29 پیسے فی لیٹر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں