سعودی عرب میں فرانسیسی قونصل خانے کے گارڈ پر سعودی شہری کا حملہ

ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں ایک شخص نے فرانسیسی قونصل خانے کے باہر چاقو سے حملہ کرکے قونصل خانے کے گارڈ کو زخمی کردیا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایک سعودی شہری نے جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے کے گارڈ کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔اس حوالے سے فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمی گارڈ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور سعودی شہری ہے تاہم زخمی ہونے والے گارڈ کی شہریت نہیں بتائی گئی۔

فرانسیسی سفارتخانے نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی اور سعودی حکام نے حملے کے محرکات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔خیال رہے کہ آج فرانس کے شہر نیس میں بھی چرچ کے قریب چاقو سے کیے جانے والے حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔نیس کے میئر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ چرچ کے باہر چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری جانب گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر فرانس سے کشیدگی کے باوجود ترکی نے آج پیرس میں ہونے والے چاکو حملے کی مذمت کی ہے۔ترکی نے فرانس میں چرچ کے قریب چاقو حملے میں تین افراد کے ہلاک ہونے پر شدید مذمت کرتے ہوئے فرانس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں نیس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم فرانس کے شہر نیس میں نوٹرے ڈیم چرچ میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں