ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس، ایاز صادق کے بیان پر سخت ردعمل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ ابھینندن کورہا کرکے پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا، لیکن کل قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور منہ کی کھانی پڑی۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک بیان دیا گیا۔ریکارڈ کی درستگی کے آج کی پریس کانفرنس میں ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کررہا ہوں کہ کل قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، پلواما واقعے میں بھارت نے ناصرف

منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت اٹھائی۔ پاکستان نے اعلانیہ ہندوستان کو دن کی روشنی میں جواب دیا۔پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔لیکن پلواما واقعے کے بعد بھارت نے دنیا بھرمیں ہزیمت اٹھائی۔ افواج پاکستان کے چوکنا اور بروقت رسپانس نے دشمن کےعز ائم کوناکام بنایا۔ دشمن جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آیا تھا وہ خالی پہاڑوں پر پھینک گیا۔ دشمن کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ ابھی نندن کو گرفتارکیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن اتنا خوفزدہ ہوا کہ بدحواسی میں اپنا ہی جہاز مار گرایا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی۔ پاکستان کی فتح کو دنیا میں تسلیم کیا گیا۔ ہمارے اس فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو جنیوا کنونشن کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان کے ابھی نندن کے رہا کرنے کے فیصلے کوپوری دنیا نے سراہا۔ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے۔ یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پربراہ راست اثرات ہوتے ہیں۔ افواج پاکستان خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ افواج پاکستان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھینندن کو بھارت واپس بھیجنے پر حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔شاہ محمود پسینے میں شرابور تھے اور ان کی

ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ایاز صادق نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت حملہ کر دے گا لہذا ابھینندن کو واپس جانے دیں۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو تبدیل کر کے چلایا۔ ایک چیز واضح ہے کہ ابھینندن مٹھائی باندھنے نہیں پاکستان پر حملہ کرنے آیا تھا،بھارتی جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی۔ہمیں کہا گیا کہ پارلیمنٹیریز کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ہے لیکن وزیر خارجہ آئے۔وزیراعظم نے اپوزیشن کا سامنا کیوں نہیں کیا وہ خود جانتے ہیں۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ ابھینند ن کو

بھیجننے کی کوئی جلدی نہیں تھی زرا انتظار کر لیتے۔ابھینندن کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔جب کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب پارلیمنٹ میں دئیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایازصادق سے ایسی بات کی توقع نہیں کرتا،ایاز صادق نے جو مؤقف بیان کیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔انہوںنے کہاکہ انٹیلی جنس معلومات پر پارلیمان کواعتماد میں لیاتھا،انٹیلی جنس معلومات میں ابھی نند ن کا ذکر نہیں تھا،سیاسی مقاصدکیلئے ایسی غیرذمہ دارانہ گفتگوکی جارہی ہے،ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کررہے ہیں جس پر

حیرانی ہے،اپوزیشن آئی سی جے کا فیصلہ پڑھ لے اور پاکستان کامؤقف بھی پڑھ لیا جائے ،یہ لوگ کلبھوشن کے معاملے پر بھی گمراہ کررہے ہیں،ابھی نند ن کے معاملے پر یہ قوم کو گمراہ کررہے ہیں،فیٹف میں پاکستان کو دھکیلنے والا کون تھا یہ نون لیگ کا دیا ہوا تحفہ ہے،بھارت کو ایسا موقع نہیں دینا چاہتے کہ وہ پاکستان کو دوبارہ آئی سی جے میں لے جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں