بھارت فرانسیسی صدر کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں فرانس کے صدر ایمانوویل میکرون کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈز سامنے سامنے آگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر کی طرف سے توہین آمیز بیان کے بعد ایک طرف تو مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور وہاں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے تو دوسری طرف بھارت میں عین اس وقت بھارت میں رہائش پذیر ہندو کمیونٹی کی اکثریت میں ایمانوویل میکرون کی حمایت میں مختلف قسم کے ٹرینڈز بھی دیکھنے میں آئے ہیں، ان میں IStandWithFrance# اور WeStandWithFrance# دو مقبول ٹرینڈز ہیں،

جن میں ہزاروں کی تعداد میں بھارتیوں کی طرف سے فرانس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ، ان کے علاوہ چند دیگر ہیش ٹیگز بھی دیکھے گئے جن میں میکرون کے بیان کی حمایت کی گئی، ان میں WellDoneMacron# اور MacronTHEHERO# شامل ہیں جن میں فرانسیسی صدر کی حمایت میں کھل کر پیغام شیئر کیے جارہے ہیں۔دوسری طرف حکومت پاکستان نے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلانے کا عندیہ دے دیا ، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملہ پر پاکستان کی جانب سے فرانس سے سفیر واپس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے ، اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ، جس میں وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشاورت کیلیے فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیرکو واپس بلوانا پڑا تو بلائیں گے، اس حوالے سے پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے ، ہم او آئی سی کو معاملے پر اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی اجازت دینے اور مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاون و ہرزہ سرائی کیے جانے پر پوری مسلم دنیا فرانس کیخلاف سراپا احتجاج ہے ، فرانسیسی صدر کی جانب سے ناصرف گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو نہ روکنے کا اعلان کیا گیا، بلکہ مسلمانوں پر شدت پسندی کے حوالے سے بھی الزامات عائد کیے گئے جس کے بعد سے مسلمان ممالک کی جانب سے فرانسیسی صدر کیخلاف شدید ترین ردعمل دیا گیا ، کئی اسلامی ممالک نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا جب کہ پاکستان میں بھی فرانس کیخلاف شیدد احتجاج کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں