وزیراعظم عمران خان فرانس کو گستاخانہ خاکوں کا جواب دینے کیلئےمتحرک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گستاخانہ خاکوں کے جواب میں متفقہ اورمؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم خود اسلامی ممالک کے سربراہان سے رابطے کریں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے جواب میں متفقہ اورمؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں وزیراعظم خود اسلامی ممالک کے سربراہان سے رابطے کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے رابطوں کا فیصلہ کابینہ میں کیاگیا، وزیراعظم تمام اسلامی ممالک کو خط بھیجیں گے جبکہ وزیرخارجہ کو ہدایت کی ہے کہ اوآئی سی اجلاس میں معاملہ ایجنڈے پر لایا جائے گا اور ایسےواقعات کی روک تھام

کیلئےسفارتی وقانونی اقدامات کیے جائیں گے۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں گستاخانہ خاکوں کے سلسلے میں فرانسیسی صدر کے ایک بیان پر رد عمل میں کہا تھا کہ فرانسیسی صدر انتہا پسندی مسترد کرنے کی بجائے تقسیم کو بڑھاوا دے رہے ہیں، جہالت پر مبنی بیانات انتہا پسندی کو مزید فروغ دیتے ہیں، دنیا مزید تقسیم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ انسانوں کو متحد کرتا ہے، جیسے نیلسن منڈیلا نے تقسیم کی بجائے لوگوں کومتحد کیا۔دوسری جانب ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کوترکی کے97ویں ری پبلک دن کی مبارک باد دی ہے۔ ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے پشاور دھماکے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ترک وزیرخارجہ نے اسلام فوبیا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے بھی اسلام فوبیا کے بڑھتے رجحان سے متعلق ترک صدر کے موقف کی تائید ہے۔شاہ محمود نے ایف اے ٹی ایف سےمتعلق پاکستان کے لیے ترکی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں استحکام افغانستان میں قیام امن کےساتھ وابستہ ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں