گستاخانہ خاکے تشویشناک، فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں، خدیجہ زرین

اسلام آباد(پی کے نیوز)سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین نے کہا کہ ہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا کی گنجائش نہیں، خاتم النبین حضرت محمدؐ کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت کی جاسکتی، گستاخانہ خاکوں سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ایسے اقدامات مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کا سبب بن رہے ہیں، دنیا ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائے،ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کو فرانسیسی حکومت کی سرپرستی حاصل ہونا افسوسناک ہے، فرانسیسی صدر کیجانب سے شرمناک نمائش کی حوصلہ افزائی باعث تشویش ہے، فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام اور اسلامی شعار پر حملہ کیا، فرانسیسی صدر اگر معافی نہیں مانگتے تو پاکستان فرانس کے صدر کو ملک بدرکردے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں