نیب کو مریم نواز کیخلاف ثبوت مل گئے، لیگی رہنما کیساتھ کیا ہونے جارہا ہے، ن لیگ کیلئے تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکے خلاف چوہدری شوگر ملز کی ٹی ٹیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے ، جس کا ریفرنس ایک ہفتے کے اندر دائر کردیا جائے گا، یہ انکشاف معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کی طرف سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نیب کی طرف سے مریم نواز کو طلب کیا جارہا ہے، جس کے بعد ان سے مزید تفتیش کی جائے گی ، جب کہ ان کے خلاف 2 کیس بھی آنے والے ہیں ،

کیوں کہ نیب کے پاس بڑی تعداد میں شواہد جمع ہوچکے ہیں ، 440 ملین کی پہلے والی ٹی ٹیز میں ریفرنس مکمل ہوچکا ہے ، جیسے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر ہوا جس میں اب فرد جرم بھی عائد ہونے والی ہے، بلکل اسی طرح مریم نواز اور دیگر کے خلاف بھی کیس فائنل ہونے والا ہے، جس کے بعد نیب کسی بھی وقت انہیں طلب کرسکتی ہے، جس کے لیے نیب کی طرف سے تیاری مکمل کرلی گئی۔دوسری طرف بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ حکومت وعدے پورے نہیں کرسکی، ہم حکومت کے ساتھ چل رہے تھے، وہ رینگ رہے تھے، ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم آگے نہیں چل سکے۔اختر مینگل نے کہاہےکہ صرف جلسے جلوسوں سے کام نہیں چلے گا، کچھ دمام دم مست قلندر بھی کرنا پڑے گا، عمران خان کو مسند پر بٹھایا، ہمارے 6 نکات میٹرو بس سے زیادہ مشکل نہیں تھے، اگر ہمیں پہلے کہہ دیتے کہ مطالبات پورے نہیں کرسکتے تو ہم اسمبلی فلور پر ٹاٹا نہ کہتے۔ بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بلوچستان جلسے میں شرکت پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے خلاف محاذ کھول رکھے ہیں، اب حکومت کو بھرپور جواب دیں گے، اس حوالے سے عنقریب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں