اماراتی حکام نے دبئی آنیوالے پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کردیا

دبئی(نیوز ڈیسک) دبئی حکام کا چغتائی اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کی پی سی آر کرونا ٹیسٹ رپورٹس قبول کرنے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق نجی ائیرلائن ائیر بلیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب دبئی حکام 2 پاکستانی لیبز کی پی سی آر کرونا ٹیسٹ رپورٹس قبول نہیں کر رہے۔اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ائیر بلیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اب سے دبئی جانے

والے کسی بھی پاکستانی مسافر کی جانب سے 2 نجی لیبز چغتائی اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر سے کروائے گئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی۔ دبئی جانے والے ہر مسافر کو درج بالا پاکستانی لیبز کے علاوہ دیگر رجسٹرڈ لیبز سے پی سی آر ٹیسٹ کرونا ہوگا، اور دبئی پہنچنے پر اس ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا ہوگی۔ کوئی بھی ایسا مسافر جس کے باعث قابل قبول کرونا ٹیسٹ رپورٹ نہ ہوئی، اسے دبئی داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔ دبئی حکام کے اس فیصلے کا اطلاق پیر 26 اکتوبر سے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں