چیئرپرسن سدھن ایجوکیشن کانفرنس خواتین ونگ محترمہ خدیجہ زرین کی نواسی نشمیہ شہزاد نے خدمت انسانیت کی نئی مثال قائم کر دی

راولپنڈی(پی کے نیوز) چیئرپرسن سدھن ایجوکیشن کانفرنس خواتین ونگ محترمہ خدیجہ زرین کی نواسی نشمیہ شہزاد نے خدمت انسانیت کی نئی مثال قائم کر دی، راولپنڈی کے بیکن ہاوس سکول میں میٹرک کی طالبہ نشمیہ شہزاد خان اور انکی دیگر ساتھیوں نے خصوصی طور پر ناشتہ بنوایا اور سکول میں انہوں نے یہ ناشتہ سیکیورٹی سٹاف، آفس بوائز، آیا سمیت دیگر معاون سٹاف ممبران کی خدمت میں پیش کیا، طالبات نے تمام معاون سٹاف کیلئے خود ناشتہ تیار کیا بلکہ مہمان نوازی کی نئی روایت قائم کرتے ہوئے ناشتہ میز پر سجایا بھی اور سیکورٹی گارڈز، صفائی کے عملے، آفس کے عملے اور

دیگر سٹاف کو پیش بھی کیا، پی کے نیوز سے بات کرتے ہوئے نشمیہ شہزاد نے بتایا کہ یہ عظیم لوگ ہمارے لیے انتہائی اہم اور قابل احترام ہیں اس لیے انکی خدمت کرنے میں ہمیں دلی تسکین حاصل ہوتی ہے ۔نشمیہ نے کہا کہ میری (بی جان) نانی اماں بیگم خدیجہ زرین نے ہمیں خدمت انسانیت کا جو سبق دیا ہے ہم اس پر آج سے ہی عمل کر رہے ہیں اور آنے والی عملی زندگی میں اس طرح کی خدمت کو مزید آگے بڑھایں گے، نشمیہ نے کہا کہ میری بی جان ہی خدمت خلق کے میدان میں میری رول ماڈل ہیں انہی کی تربیت ہے کہ ہمیں بلاتفریق رنگ ونسل انسانیت کی ہرممکن مدد کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں