گرفتاری کی رات مریم نواز اور کیپٹن صفدر علیحدہ علیحدہ کمروں میں سورہے تھے، بڑادعویٰ کردیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گرفتاری کی رات کیپٹن (ر)صفدر اور مریم نواز الگ الگ کمروں میں تھے، چادر و چاردیواری کا تقدس پامال نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ صفدر اعوان کی گرفتاری کا ڈرامہ اداروں کے درمیان تصادم کرانے کی کوشش تھی، کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز ہوٹل کے علیحدہ علیحدہ کمروں میں تھے، مریم نواز کے کمرے کا دروازہ نہیں توڑا گیا ۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ بلاول زرداری کے زر خرید غلام ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم صفدر سوشل میڈیا کی لیڈر

اور ٹوئٹر کی ملکہ ہیں،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ چادر اور چار دیواری متاثر ہوئی ہوتی اور وہ ویڈیو نہ بناتیں ۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ مریم صفدر اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر الگ الگ کمرے میں تھے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ کمرے میں ساتھ تھیں اور دروازہ توڑا گیا تو انہوں نے ویڈیو نہیں بنائی ہو۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ آئی جی ہمارے کنٹرول میں نہیں، اس کا مطلب ہے آپ مانتے ہیں کہ آپ نا اہل ہیں، آئی جی سندھ ایک کرپٹ آدمی ہیں جو ان کے اومنی کے اکاؤنٹس کا تحفظ کرتے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کی ویڈیومنظر عام پر آگئی ہے۔ویڈیو فوٹیج کے مطابق کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا آپریشن 46 منٹ جاری رہا، صبح 6 بج کر 8 منٹ پر ہوٹل میں پولیس کی 2 موبائلیں داخل ہوئیں۔فوٹیج کے مطابق 6 بجکر 46 منٹ پر پولیس ٹیم 15 ویں فلور پر مریم نواز کے کمرے کے باہر پہنچ گئی اور مریم نواز کے کمرے کے باہر سیاہ لباس اور جوگرز پہنا شخص فون پرہدایات لیتا رہا جب کہ 6 بجکر 48 منٹ پر اہلکار دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے اور 6 بجکر 50 منٹ پر کیپٹن صفدر کو کمرے سے باہر نکال کر حراست میں لیا گیا۔ویڈیو فوٹیج کے مطابق لفٹ اور لابی میں سادہ لباس میں ایک شخص کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ویڈیو بناتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں