کورونا وائرس کی دوسری لہر، پاکستان کا وہ صوبہ جہاں مکمل لاک ڈائون کی خبر سنادی گئی

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ موجود ہے۔اسمارٹ لاک ڈاؤن یا پھر مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے پر دوبارہ سے ہمیں سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔سخت اقدامات کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن یا پھر مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی

پر دوبارہ سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا گیا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں عوام کی طرف سے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اسی طرح جاری رہی تو مختلف شعبوں میں ایک بار پھر لاک ڈاون کرنا پڑے گا۔کورونا کے پھیلاو کا باعث بننے والے ٹرانسپورٹ، مارکیٹس ، شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور عوامی اجتماعات پر خصوصی توجہ دی جائے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے ، بصورت دیگر اگر وائرس کا پھیلاو ایسے ہی جاری رہا تو سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 642 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 9 ہزار 136 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 702 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 641 ، پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 107، خیبرپختونخوا 38 ہزار 810 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 438، بلوچستان میں 15 ہزار 738 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 639 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 107 تعداد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں