وزیراعظم کی کرپشن مقدمات کی روزانہ سماعت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلم آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے احتساب عدالت کراچی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دو نومبر تک استغاثہ اور ملزم کے گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں۔ سپریم کورٹ نے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی سے عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی۔لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس کی سماعت کے دوران ہی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے،

اور شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کرکے جلد مکمل کیا جائے۔ عدالت نے احتساب عدالتوں کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلے کرنے اور مقدمات میں التواء نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ چیئرمین نیب عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، اور پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وفاقی کابینہ ملک بھر میں 120 احتساب عدالت عدالتوں کے قیام سے متعلق 8 جولائی کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے فوجی فیصلہ کرے گی تاکہ ایک بہت بڑے بیک لوگ کو ختم کیا جائے۔قبل ازیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل برائے پاکستان خالد جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان سے بدھ کو ملاقات کی جس میں 120 احتساب عدالتوں کے قیام کے علاوہ اعلیٰ عدالتوں میں زیرسماعت مختلف کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 120 احتساب عدالتوں کے قیام کے لیے ایک جامع مجوزہ حتمی منظوری کے لیے وزارت قانون کی جانب سے پہلے ہی وزیراعظم سیکریٹریٹ میں جمع کروایا جاچکا ہے۔اس پر سپریم کورٹ کی جانب سے سیکریٹری قانون کو ہدایت کی گئی کہ وہ 120 احتساب عدالتوں سے متعلق فیصلے پر ایک رپورٹ بینچ کے سامنے پیش کریں۔یاددرہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ کرپشن مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے تاکہ کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں