ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کےکتنے مریض چل بسے، جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 692 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 378 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 8 ہزار 674 صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 319 اور سندھ میں 2 ہزار 587 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265،

اسلام آباد میں 199، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 84 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 309 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 936، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 348، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 779، بلوچستان میں 15 ہزار 717، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 91 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 564 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی )نے کورونا ایس او پیزکی مسلسل خلاف ورزی پر دوبارہ سخت اقدامات کرنے کا عندیہ دے دیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا ہنگامی اجلاس ہوا،جس میں این سی او سی نے کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد اور احتیاط نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ سخت اقدامات کرنے کا اشارہ دے دیا ۔این سی او سی کے ہنگامی اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ایس او پیز کی شدید خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کیسز بے تحاشا بڑھ رہے ہیں، سخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں