میاں صاحب آپ پریشان مت ہوں، شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین ٹیلیفونک رابطہ

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا عدالت میں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔شہباز شریف نے بھائی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ میاں صاحب آپ پریشان مت ہوں۔تندرست ہو کر واپس آئیں۔شہباز شریف نے نواز شریف سے صحت سے متعلق بھی دریافت کیا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا کہ یہ وقت بھی جلد گزر جائے گا۔مزید برآں شہباز شریف نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم

نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا رویہ فاشسٹ ہے، بہو، بیٹی اور عورتوں کے ساتھ سلوک کی کچھ اقدار ہوتی ہیں، عورتوں کے حقوق کی پامالی کی گئی ہے‘قبل ازیں لاہورکی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا.احتساب عدالت لاہور میں شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران نیب دفتر سے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا. دورانِ سماعت مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آخری پیشی سے پہلے 2 سوالنامے دیئے گئے تھے، میں نے دیئے گئے سوالنامے کے جواب بھی دیئے ہیں، میرے جواب ریفرنس کا حصے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ جو آپ پوچھ رہے ہیں وہ پہلے بھی آپ مجھ سے پوچھ چکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں