شہباز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہبازشریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے، شہبازشریف کا بلڈ پریشر زیادہ ہے، شہبازشریف کا شوگر لیول اورکورونا ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جیل میں طبیعت بگڑنے کے باعث کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کا بلڈ پریشر تھوڑا سا زیادہ ہے۔شہبازشریف کا شوگر لیول چیک کروایا جا رہا ہے۔ شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔اسی طرح شہبازشریف کو بی کلاس میں رکھا جائے گا، شہبازشریف کو اخبار، کرسی، میز اور میٹرس مہیا کردیا گیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ جونہی ہدایات بھیجے گا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب لاہور میں ہوئی۔نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب کو آج کس بنیاد پر جسمانی ریمانڈ چاہیے؟نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کو تحریری سوال نامے فراہم کیے مگر وہ جواب نہیں دے سکے، شہباز شریف کہتے ہیں وہ عدالت میں جواب دیں گے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آخری پیشی سے پہلے دو سوالنامے دیے گئے، دیے گئے سوالناموں کے جواب بھی دیے ہیں، میرے جواب ریفرنس کا حصے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا میں نے ان سے کہا جو آپ پوچھ رہے ہیں وہ پہلے آپ مجھ سے پوچھ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں