ہم بلاول بھٹو کی برسی میں آئے ہیں، کراچی جلسے میں شریک خاتون کی دلچسپ گفتگو ، ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پچھلے کچھ سالوں میں پاکستان کی سیاست میں جلسوں کی روایت بہت بڑھ گئی ہے۔مختلف سیاسی لیڈروں کی طرف سے اپنے کارکنان کو یکجا کرنے کے لیے جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ایسے میں یہ بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ جلسوں میں آئے لوگ دراصل صرف بریانی کھانے آتے ہیں یا پھر انہیں پیسے دے کرایے پر لایا جاتا ہے۔کچھ عرصہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے جلسہ کیا تھا،جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے کرائے کے لوگوں کو لانے کا انکشاف ہوا تھا۔اس بات میں کتنی صداقت ہے اس کا تو علم نہیں تاہم گذشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے میں

شریک خواتین جلسے کے مقصد سے ہی لاعلم نکلیں۔جب اینکر نے خاتون سے سوال کیا کہ آپ یہاں پر کیوں آئی ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا میں یہاں برسی پر آئی ہوں۔اینکر نے خاتون سے سوال کیا کہ کسی کی برسی پر آئی ہیں تو خاتون نے جواب دیا کہ بلاول بھٹو کی برسی پر آئے ہیں۔خاتون کے دلچسپ دعوے کے بعد یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کو شئیر کر کے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کی جا رہی ہے۔۔یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے،گذشتہ سال دسمبر میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں شریک جیالی نے ایسی حرکت کی جس نے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔جلسے میں شریک جیالی سے جب اردو پوائنٹ کے اینکر فرخ شہباز وڑائچ نے سوال کیا کہ آصف علی زرداری سے آپ کی کیا امیدیں ہیں؟ تو جیالی نے جواب دیا کہ ” زرداری صاحب نے آج تک کیا کیا ہے؟کچھ کیا ہی نہیں،ساتھ بیٹھی خاتون نے جیالی کو کہنی مار کے بتایا کہ وہ جن کی بات کر رہی ہے دراصل انہی کو سپورٹ کرنے کے لیے جلسے میں موجود ہے۔جس کے بعد خاتون نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں چلا ان کا نام زرداری ہے۔زرداری نے تو پیپلز پارٹی کو جتانا ہے۔خاتون کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں