کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف ایف آئی آر واپس لی جائے اور پوری قوم سے معافی مانگی جائے، فضل الرحمن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنما کیپٹن صفدر کو آج علی الصبح ہوٹل سے گرفتار کیا گیا جہاں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘رینجرز نے ان کے کمرے پر دھاوا بولا اور ان کے کمرے کا دروازہ توڑا، کیا ہمارے معاشرے میں کسی خاتون کی یہ حرمت ہے، اس طرح کی حرکت دنیا کے کسی مہذب ملک میں نہیں ہوسکتی، ہم کسی منہ سے کہیں گے کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس طرح تو مفتوح قوم کے ساتھ کیا جاتا ہے کہ وہ اس قوم کے احترام کو انسانی حقوق نہیں سمجھتے ہیں اور پھر سندھ کی صوبائی حکومت اپنا مؤقف دے چکی ہے کہ وزیراعلیٰ کو بے خبر رکھا گیا ہے’۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس نے اپنے گھر میں کوئی بھی اقدام سے انکار کیا تو انہیں اغوا کیا گیا، مقتدر قوتوں کے دفتر میں انہیں یرغمال رکھ کر ان سے زبردستی ایک ایف آئی آر درج کرلی، اب بتائیں ملک میں حکومت کس کی ہے، جبر اور ظلم کی حکومت جو خود کو کسی آئین اور قانون کا پابند نہیں سمجھتی’۔انہوں نے کہا کہ ‘جہاں کوئی قوت اپنے آپ کو کسی قانون اور آئین کو پابند نہیں سمجھتی تو اس کو معاشرے میں نری بدمعاشی کہا جاتا ہے اور آج جو حرکت کی گئی ہے وہ بدمعاشی ہے، سیاست دان قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنے کے نکلے ہیں، پی ڈی ایم وجود میں آچکی ہے، تحریک چل پڑی ہے اور جلسوں میں عوام کی شرکت دیدنی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس ملک کی آمرانہ ذہنیت جو خود کو کسی قانون اور آئین کا پابند نہیں سمجھتی، اس حد تک حواس باختہ ہوچکی ہےں کہ اس سے لگتا ہے کہ اب ان حکمرانوں کے گنے جاچکے ہیں، یہ حرکتیں اسی وقت ہوتی ہیں، چیونٹی کے جب مرنے اور ہلاک ہونے کا وقت آتا ہے تو اس کے پر نکل آتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘ابھی تو ہم نے دو جلسے کیے ہیں اور ان چیونٹیوں کے پر نکل آئے ہیں تو اندازہ لگائیں کہ اب ان کی زندگی کے کتنے لمحات باقی رہ گئے ہیں’۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘ایک

سازش کے تحت صوبہ سندھ میں یہ حرکت کروائی گئی، کہ یہاں پر حکومت پی پی پی کی ہے اس طرح پی ڈی ایم اور پی پی پی کے درمیان، مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے درمیان بداعتمادی پیدا ہوجائے گی لیکن ہمارے طرف سے کسی قسم کی مصلحت کو روا نہیں رکھا گیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘آج بلاول بھٹو سے بھی بات ہوئی، آصف علی زرداری اور امداد علی شاہ سے میری بات ہوئی انہوں نے اس پر افسوس اور حتیٰ کہ شرمندگی کا اظہار کیا ہے اور آج پاکستان پی پی پی اور پی ڈی ایم کے مرکزی سینئر نائب صدر راجا پرویز اشرف اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی موجود ہیں اور اس

سے جن لوگوں کا خیال تھا کہ اس طرح پی ڈی ایم میں بداعتمادی پیدا کی جائے گی تو اس سازش کو بھی ناکام بنا دیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘کہتے ہیں کہ مزار قائد کے اوپر ہلڑ بازی کی ہے، ہم آپ کو دکھا سکتے ہیں کہ جب پی ٹی آئی کے کارکن اسی مزار قائد کے اوپر ہلڑ بازی کرتے نظر آتے ہیں وہاں ان کو ہلڑ بازی نظر نہیں آئی، جب پی ٹی آئی کے لوگوں نے مسجد نبوی میں نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے، جہاں اللہ کا حکم ہے کہ رسولﷺ کی آواز پر اپنی آواز اونچی نہیں کرنی ورنہ تمام عمر کے اعمال صالحہ غارت ہوجائیں گے، مسجد حرام میں نعرے لگائے گئے، تمہارے ہاں مسجد

حرام، مسجد نبی اور مزار قائد کی حرمت کا خیال نہیں ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘اپنے گھناونے عمل کے لیے جواز پیدا کرنے کی کوشش کی اور پھر قتل کی دھمکی شور و غوغا میں کہاں سنی، جس کی مدعیت میں صفدر کے خلاف پرچہ کیا گیا ہے اس کے بارے میں بھی بتائیں گے’مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس مسئلے پر صرف مسلم لیگ (ن) نہیں بلکہ پوری پی ڈی ایم مدعی ہے، ہماری بہن، بیٹی مریم نہیں بلکہ ہمارے اوپر اور پوری پی ڈی ایم پر حملہ ہے اور جب مریم یہاں آئی ہیں تو وہ یہاں کی حکومت اور پیپلز پارٹی کی مہمان ہیں اس لیے میزبانوں پر حملہ ہے، یہ ہماری حرمت پر حملہ ہے

اور ہم اپنی حرمت کا فیصلہ کس طرح کیا جتا ہے اس کو جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘اس حوالے سے فوری طور پر کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کیا جائے اور جس نے قانون ہاتھ میں لے کر یہ کام کیا ہے وہ پوری قوم سے معافی بھی مانگے کیونکہ اس نے پورے پاکستان کو عالمی برادری کے سامنے شرمندہ کیا ہے’۔سلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ قائداعظم کےمزار پر ان کے فرمودات کو دہرانا کون سا گناہ ہے؟ قائداعظم کے مزار پر نوازشریف زندہ باد یا مریم زندہ باد کے نعرے نہیں لگے، بلکہ صرف ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے گئے، مزار قائد پر ہلڑ بازی پی ٹی آئی نے

کی تھی، اور ہمارا مزار قائد پر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی گناہ بن گیا، جانتی ہوں ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے کون ڈرتا ہے، فاطمہ جناح سے نواز شریف سب کو غدار قرار دیا گیا، سب کو معلوم ہے کہ نامعلوم افراد کون ہیں، جو خلائی مخلوق سے زمینی مخلوق بن گئے ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ حکومت نے ہمارا کام آسان کردیا اور ہمیں قوم کو بتانے کا موقع دیا کہ نواز شریف سچ کہتے ہیں کہ ملک میں ریاست کے اندر ریاست نہیں بلکہ ریاست سے بالا ریاست ہے، قریبی رشتوں کے ذریعے بلیک میل کرنے کی بجائے ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرو، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہم

دھمکیوں سے مرعوب ہوجائیں گے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی میں صفدر کی گرفتاری کا مقصد پی پی اور ن لیگ میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش ہے، صفدر کو پہلے سے دھکیاں مل رہی تھیں کہ آپ کو نہیں چھوڑیں گے، کیپٹن صفدر کیخلاف کیس کا مدعی دہشتگردی کیس میں اشتہاری ہے، تمام مقدمات میں ایک جیسےمدعی کیوں ہوتےہیں۔پی ڈی ایم قیادت نےکیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری پرتشویش کااظہارکیا، وزیراعلیٰ سندھ نےفون کرکےکہاکہ ہم شرمندہ ہیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فون پر کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میرے لیے باعث صدمہ ہے، انہیں جس طرح گرفتار کیا گیا وہ سندھ کی روایات کے خلاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں