اڑھائی سال میں نیا پاکستان نہیں بن سکا، نوازشریف کی ایک تقریر نے”نیا عمران خان“ بنا دیا ہے، خواجہ آصف

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور کرپشن کے ہر بال پر چوکے چھکے لگ رہے ہیں، سلیکٹراں کولوں پتہ کرو باؤلر کتھو ں آیا وے، اڑھائی سال میں نیا پاکستان نہیں بن سکا، نوازشریف کی ایک تقریر نے ”نیا عمران خان“ بنا دیا ہے، یہ ہوتی ہے سوسُنار دی اِک لوہار دی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اڑھائی سال میں عمران خان نیا پاکستان نہیں بنا سکا اور نواز شریف نے ایک تقریر میں ’’نیا عمران خان‘‘ بنا دیا ہے۔منقول ہے کہ سوسنار دی اک لوہار دی ۔ انہوں نے کہا کہ5 دن کے ٹیسٹ میچ میں ڈھائی دن گزر گئے۔

باؤلر کو وکٹ نہیں ملی۔ مہنگائی، کرپشن، لاقانونیت اور نااہلی کے چوکے چھکے ہر بال پہ لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باؤلرگراؤنڈ سے نہیں اسٹیدیم سے نکالنے کا وقت آگیا ہے۔ اتنی مہنگی باؤلنگ 72 سال میں نہیں دیکھی۔ سلیکٹراں کولوں پتہ کرو باؤلر کتھو ں آیا وے۔دوسری جانب کراچی میں وفاقی وزیر علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کاکہنا تھا کہ نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم ہیں جو سوال کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ لندن بھاگنے والے نوازشریف کی تقاریرسول بالادستی اورجمہوریت کے لیے نہیں اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہیں، نوازشریف کے اپنے بھائی اورپارٹی کے لوگ این آر او مانگتے رہے ہیں، آپ اپنے ایلچی ملاقاتوں کے لیے کیوں بھیجتے تھے؟جب آپ کو ہر جگہ سے ناکامی ہوئی تب آپ کوجمہوریت یاد آگئی۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا اعتراض اداروں پرہے، نوازشریف کی تنقید ان اداروں پر ہے جو ان کی اطاعت نہیں کرتے، آپ کی دھمکیاں آپ کے کام نہیں آئیں گی، یہ بھارت کا بیانیہ نہیں بکے گا۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ایک تقریر میں ’نیاعمران خان‘ بنا دیا، اگر وہ دلیر ہیں تو ان کے منہ سے کلبھوشن کا نام کیوں نہیں نکلتا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں