وزیراعظم سے عزت کروانا چاہتے ہیں تو کیا کرنا ہوگا، حکومت نے اپوزیشن کے سامنے اہم شرط رکھ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فاسٹ بالررہے ہیں، وزیراعظم سے عزت کرانا چاہتے ہیں توعزت کرنا بھی پڑیگی۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف اس وقت ٹھکرائے جانے کابدلہ لے رہے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں ان کی کرپشن پرپردہ ڈالاجائے ان کاشکوہ ہے کیسزمیں ریلیف کیوں نہیں دلوایاگیا وفاقی وزیر نے کہا

کہ نوازشریف اپنے کیسز کیلئے لوگوں کونکال رہے ہیں، نوازشریف خودلندن میں بیٹھے ہیں اورلوگوں کونکال رہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے ،8کیسزمیں انہیں ریلیف دیدیں پھردیکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔انہوںنے کہاکہ کیاعمران خان کوایک کروڑ70لاکھ ووٹ غائبانہ پڑے ہیں، کیاپی ٹی آئی کوووٹ دینے والے عوام نہیں ، وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی کوعوام نے منتخب کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں