سی سی پی او لاہور حفیظ سینٹرپہنچ گئے، اہم اعلان کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سی سی پی او لاہور عمر شیخ امدادی کارروائیوں کو مانیٹر کرنے حفیظ سنٹر پہنچ گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ حفیظ سنٹر پہنچ گئے، عمر شیخ نے ریسکیو کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او عمر شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پلازے میں سے 25 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔انہوں نےکہا کہ پہلی ترجیح پلازے میں پھنسے افراد کو باہر نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک حصے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ سی سی پی او نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تاجروں کے پلازے

سے نکالے گئے سامان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گلبرگ کے علاقے مین بولیوارڈ پر واقع کاروباری پلازہ میں آگ لگنے کا واقع صبح 6 بجے پیش آیا، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازہ کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ پلازہ کی دوسری عمارت پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے تیسرے فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی 33 گاڑیاں اور 60 سے زائد رضاکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے پلازہ کے چوتھے فلور پر لوگ موجود ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریسکیو ترجمان کا بتانا ہے کہ آگ شاپنگ سینٹر کے تیسرے اور چوتھے فلور پر لگی ہوئی ہے، اور 30 سے 40 دکانیں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ترجمان کا یہ بھی بتانا ہے کہ دکانوں میں لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کی وجہ سے آگ کی شدت میں تیزی ہے اور آگ پلازہ کے عقبی حصے میں بھی پھیلنے لگی ہے۔ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے اسپرنکلر سسٹم نہیں ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے شیخوپورہ سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں۔آگ سے متاثرہ پلازہ میں دکانداروں نے اپنی دکانوں سے سامان نکالنے کی کوششیں کی اور کاروبار جلتا دیکھ کر کئی دکاندار بے بسی کے عالم میں رو بھی پڑے۔آگ کے باوجود کئی تاجر نچلی منزل سے سامان نکالنے پلازہ میں گھس گئے اور تاجروں نے کپٹروں میں سامان ڈال کر باہر نکالا۔پلازہ سے سامان نکالنے کے لیے تاجر شاپنگ بیگ ڈھونڈتے رہے اور بعض تاجروں نے قمیضیں اتار کر موبائل فون ڈال کر باہر نکالے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں