شہباز شریف چین کے سفارتخانے پہنچ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف چین کے سفارتخانے پہنچ گئے، شہباز شریف نے چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سی پیک منصوبوں سے متعلق تبالہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک ’گیم چینجر‘ اور ’فیٹ چینجر‘ منصوبہ ہے، جو خطے میں غربت کا خاتمہ کرے گا، افغانستان میں قیام امن کیلئے چین کی دوراندیشی کی پالیسی اور تعاون خوش آئند ہے۔ترجمان ن لیگ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف چین کے سفارتخانے پہنچ گئے، شہباز شریف نے چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چین کے سفیر یاو جنگ نے شہبازشریف کی سفارت خانے آمد پر شکریہ ادا کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔چینی سفیر یاؤو جنگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی چین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں روابط میں اضافہ خوش آئند ہے۔پاکستان چین دوستی، سی پیک اور دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کے لئے آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ آپ نے غیرمعمولی رفتار سے سی پیک منصوبوں اور پنجاب میں ترقی کے لئے کام کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں سی پیک پر بہترین رفتار اور جذبے سے کام کیا۔ صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی، سٹرٹیجک کوآپریٹو شراکت داری خطے اور دنیا میں امن واستحکام اور انصاف کے توازن کے لئے اہم ہے۔افغانستان میں قیام امن کے لئے چین کی دوراندیشی کی پالیسی اور تعاون خوش آئند ہے۔ کورونا وبا سے چین نے مثالی انداز میں جنگ کی، پاکستان کی مدد پر چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ’گیم چینجر‘ اور ’فیٹ چینجر‘ منصوبہ ہے جو خطے کی غربت ختم کرنے میں اہم ہے۔ کورونا وبا کے بعد معاشی بحالی میں سی پیک اور پاک چین معاشی تعاون کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔خوش قسمتی ہے کہ چین جیسا اچھا ہمسایہ اور بااعتماد دوست پاکستان کو میسر آیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین دو بااعتماد سٹرٹیٹجک کوآپریٹو شراکت دار، آئرن برادرز اور امن وترقی کے پیامبر ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے خطے اور عالمی امن کے لئے مثالی انداز اپنایا ہے، چینی عوام کو ایسی قابل قیادت ملنا خوش قسمتی ہے ۔ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور امن ترقی کے پیامبر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں