پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے پر کتنے ارب روپے خرچ کیے گئے، ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے پر 2ارب روپے خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے مجموعی طور پر2ارب روپے خرچ کیے گئے، سوال یہ ہے کہ کس کے پاس 2ارب روپے ہیں؟کیا یہ ایک پارٹی کے پاس ہیں؟تو پھر جو لوگ سوال اٹھاتے ہیں کہ یہ پیسے کہاں سے آئے؟اور کون لایا؟۔تجزیہ کار نے کہا کہ ویسے تو ایک ہی پارٹی ہے جس کے لیڈرز کے پاس اتنے

پیسے ہیں،بلاول بیچارے کے اکاؤنٹ میں ابھی تک کچھ نہیں پایا گیا، ان کے والد صاحب کے پاس شاید ہیں،اگر ان سب کے اکاؤنٹس میں مل کر 2ارب روپے ہوسکتے ہیں تو یہ بہت بڑی رقم ہے۔ظفر ہلالی نے کہا کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، جہاں ان کے کارکن ہیں ، اس کے علاوہ اتنے پیشے خرچ کیے جانا،لیکن اس سب کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ جلسہ کوئی خاص متاثر کن نہیں تھا۔دوسری طرف آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں 20 ہزار افراد نے شرکت کی ، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں حکومت کیخلاف میدان سجایا گیا ، جلسے میں عوام کی شرکت کے حوالے سے مختلف دعوے کیے گئے ، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ جناح اسٹیڈیم مکمل طور پر لوگوں کو بھر چکا تھا، جلسہ گاہ لوگوں سے بھری ہوئی تھی ، جہاں ہزاروں افراد کا سمندر جناح اسٹیڈیم امڈ آیا ، جب کہ حکومت کے وزراء کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کا شو زیادہ متاثر کن نہیں تھا ،اس حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار افراد نے شرکت کی ، جب کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ جناح اسٹیڈیم میں 25 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے، ن لیگ کی جانب سے جان بوجھ کر اسٹیج گراونڈ میں کافی آگے لگایا گیا تاکہ گراونڈ کو بھرا ہوا دکھا سکیں، تمام بڑی اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو گئیں لیکن پھر بھی جناح اسٹیڈیم کو بھرنے میں ناکام رہیں ، اور اپوزیشن جماعتیں جلسہ گاہ میں 17 سے 18 ہزار افراد کو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں