صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے ایف ٹین مرکز میں پارٹی دفتر کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(پی کے نیوز)پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی نے اسلام آباد کے سیکٹرF.10- مرکز میں پارٹی دفتر کا افتتاح کر دیا اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی ، وائس چیئرمینز ، شبیر احمد قائم خانی ، جوائنٹ سکیریٹری، آفاق جمال ، سمیت اسلام آباد کے صدر شہزاد آصف و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔پاک سر زمین پارٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام صدر پی ایس پی انیس احمد قائم خانی ، سینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی ، وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی سمیت اسلام آباد کے صدر شہزاد آصف جاویدسمیت پارٹی ممبران اور کارکنوں کی موجودگی میں آج بر وز جمعہ شام 4

بجے پاک سرزمین پارٹی اسلام آباد صدر پی ایس پی انیس احمد قائم خانی نے سینٹر سیکریٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کے کہ پاک سرزمین پارٹی صرف کراچی یا سندھ والوں کی جماعت نہیں ہے یہ ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلستان والوں کی سیاسی جماعت ہے اور پاک سرزمین پارٹی نےسید مصطفی کمال کی قیادت میں بہت کم وقت میں سندھ پنجاب ،کےپی اور اب پاکستان کی وفاقی درالحکومت کی عوام کی پرجوش خواہش پر ہم نے پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا ہےاور آنیوالے دنوںمیں پاک سر زمین پارٹی ملک بھر کی سیاسی سرگرمیوں کو اسلام آباد سیکریٹریٹ سے کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ہم نے اس دورے میں گلگت بلستان میں انپے امیدواروں کو الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کئے وہی پشاور میں بھی پاک سر زمین پارٹی کا پبلک سیکر یٹریٹ کا بھی افتتاح کیا ہے ۔ اسلام آباد کے صدر وآرگنائزر شہزاد آصف جاوید کشمیر سمیت اپر پنجاب میں پارٹی کی ممبر سازی کرینگے اور پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پاک سرزمین پارٹی نے جس تیزی سے ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی وہی صدر پی ایس پی انیس احمد قائم خانی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ایسی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی جو اقتدار کی جنگ کیلئے جلسے جلوس کررہے ہیں بلکہ ہماری جماعت ہر اس جماعت کے ساتھ کھڑی ہو گی جو عوام اور مہنگائی کے حوالے سے سڑکوں پر ہو گی اور انہوں نے پی ڈی ایم کے جلسے جلسوں کو حکومت ہٹائو تحریک کہتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک سے زیادہ خطرناک تحریک لیڈی

ہیلتھ ورکر کی تحریک ہے جو عوام کی تحریک ہے ہم اس تحریک کے ساتھ کھڑا ہونا پسند کرینگے اور یہ تحریک حکومت کو مذکرات کرنے پر مجبور کر دیگی۔ انشاء اللہ ا ٓنیوالے الیکشن میں خطہ پوٹھوہار سمیت اسلام آباد سے ہماری جماعت بھر الیکشن میں حصہ لے گی۔اور ہر کارکن اور ممبر کو پارٹی میں بلاتفریق سیاسی سرگرمیوں کو حق دیا جائے گا اور پارٹی میں حقیقی معنوں میں جمہوری پارٹی بنایا جائے گا۔اور ہمارا پارٹی کا ہر مرکزی عہدیدار سے لے کر پارٹی کارکن صرف عوام کی بات کریگا نہ کہ اقتدار کی بات ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں