گوجرانوالہ جلسہ، رانا ثنا اللہ کی گاڑی پولیس اہلکاروں کو دھکیلتی ہوئی نکل گئی، اہلکار بال بال بچ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ خاں کی گاڑی پولیس اہلکاروں کو دھکیلتی ہوئی نکل گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ میں شریک ہونے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، مریم نواز قافلے کی صورت میں گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوئیں ۔جمعیت علمائے اسلام ف کا قافلہ بھی روانہ دوانہ ہے۔کارکنا ن میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے جب کہ اس دوران مختلف واقعات بھی دیکھنے میں آر ہے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ پولیس نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ کی گاڑی کو روکا۔تاہم راناثناء کی گاڑی نے رکنے کی بجائے

گاڑی تیز رفتاری سے چلا دی۔لیگی رہنما کی گاڑی پولیس اہکاروں کو دھکیلتے ہوئے تیز رفتاری سے آگے نکل گئی۔خوش قسمتی پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پی ڈی ایم کے آج گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کو چند گھنٹے باقی رہ گئے، جناح سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کارکنوں کا جوش وجذبہ عروج پر پہنچ گیا۔سٹیڈیم میں قائدین کے بیٹھنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے اور لائٹس لگا دی گئی ہیں۔ سٹیڈیم کے چاروں اطراف پی ڈی ایم کے قائدین کے بڑے بڑے فلیکسز آویزاں ہیں جبکہ جلسہ گاہ آنے والے راستے پر کنٹینرز کھڑے کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 32 مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں۔مریم نواز جاتی امرا سے گوجرانوالہ روانہ ہو گئی ہیں۔ ان کے استقبال کیلئے 8 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ وہ شاہدرہ اور کالا شاہ کاکو استقبالیہ میں لیگی کارکنوں سے مختصر خطاب کریں گی۔ لیگی رہنما کا مرید اور کامونکے بھی استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز کو چن دا قلعہ پر استقبال کرکے ریلی کی شکل میں پنڈال میں لے کر جایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں