اتنا ڈر؟ وہ بھی ایک نہتی لڑکی سے؟کنٹینرلگاکر راستے بند کرنے پر مریم نواز کی حکومت پر تنقید

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اتنا ڈر؟ وہ بھی ایک نہتی لڑکی سے؟پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں آج اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے جلسےکے موقع پر پولیس کی جانب سے اسٹیڈیم کی طرف آنے والے راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کرنے پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنا ڈر؟ وہ بھی ایک نہتی لڑکی سے؟سرگودھا سمیت ملک بھر سے گوجرانوالہ پی ڈی ایم جلسہ میں لوگوں کی شرکت کو

روکنے کے لئے حکومت کی ہدایات موٹروے ،جی ٹی روڈ سمیت شاہرائیوں پر کنٹینرز لگا کر راستے سیل کر دیئے گئے جس کے باعث مسافروں اور عام شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سرگودھا سے لاہور،گجرات،جہلم،منڈی بہاوالدین ،کھاریاں،جھنگ،سیالکوٹ،میانوالی ،خوشاب،ملتان،فیصل آباد اور دیگر اضلاع اور شہریوں کو جانے کے لئے روانہ ہونے والی مسافر گاڑیاں سالم ،سیال موڑ،پنڈی بھٹیاں،ہیڈ فقریاں،سائیوال،شاہپور،سے واپس لوٹ آئیں اس طرح سفر پرسرگودھا سے نکلنے والے مسافر جگہ جگہ رکاوٹیں اور پولیس نفری کے راستے جام رکھنے کےباعث کرایہ خرچ کر کے واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئے جہنوں نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خود کئی روز تک دھرنا دے کر حکمرانوں پر الزامات عائد کرنے والی پارٹی قیادت نے خود حکومت بناکر دو سال کے عرصہ میں اشیائ￿ ضروریہ کی قلت،نرخوں میں اضافہ ،ٹیکسوں کی بھر مار کرتے ہوئے آج راستے بلاک کر کے سابقہ تمام ادوار کے ریکارڈ توڑ دیئے اور ہم پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے باوجود آج گالیاں نکالنے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں