ٹائیگرفورس کےجوان ڈکیتیاں کرتے پکڑے گئے ہیں،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما علی گوہر بلوچ کا کہنا ہے کہ ٹائیگرفورس کے لوگ ڈکیتیاں کرتے پکڑے گئے ہیں۔ ان لوگوں نے کورونا کے نام پر جو نام نہاد پیسہ لوگوں میں بانٹنا تھا اس میں بھی یہ لوگ اپنی جیبیں بھر کر چلے گئے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے الزام لگاتے ہوئے بڑ ا دعویٰ کیا ہے کہ ٹائیگر فورس کے لوگ ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ان کا مزید کہنا کہ حکومت نے لوکل باڈیز ادارے توڑ کر ان لوگوں کو لگا دیا ہے۔ یہ بھی حکومت کی جانب سے لوگوں کو نوازنے کا ایک طریقہ ہے۔

ایسی فورس کو تشکیل دینا ملکی خزانے کو کھانے کی محض ایک تکنیک ہے۔ یہ ناں نمائندہ اور حکومت ہے اور ناں ہی عوام کو جوابدہ ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کا قیام عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے ٹائیگر فورس کو بھتہ خورفورس قرار دے دیا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ٹائیگرفورس کے قیام کوعدالت میں چیلنج کرے گی ، جس کی مدد سے تاجروں اور شہریوں کوان غنڈوں سے نجات دلائیں گے ،ٹائیگر فورس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ، بتایا جائے ٹائیگر فورس کو کس قانون کے تحت گھروں اور دفتروں میں گھسنے کی اجازت دی گئی ہے؟ پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ غداری کے میڈل بانٹنے والوں کو بدین اور عمرکوٹ کے لوگوں کی تکلیف نظرنہیں آتیں؟ جب کہ گوجرانوالہ میں ہمارے دفاترپرتالے لگادیے گئے ہیں ، حکومت جو مرضی کرے سولہ اکتوبراوراٹھارہ اکتوبرکوعوام کا سمندر ہو گا ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں حکومتی جبرکا مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں