پیپلزپارٹی کی اہم ترین پارٹی شخصیت کورونا کے باعث داعی اجل کو لبیک کہہ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)دوسری مرتبہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما انتقال کر گئے، راشد ربانی ایک ہفتہ قبل کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیے گئے تھے، طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی اپنے اہم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی دوسری مرتبہ کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔راشد ربانی کو ایک ہفتہ قبل کورونا کی تشخیص کے بعد ضیا الدین اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی راشد ربانی میں کورونا وائرس کی

تصدیق ہوئی تھی۔راشد ربانی کا شمار کراچی سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔وہ دو ماہ قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد 30 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔تاہم جو اینٹی بوڈیز کا ٹیسٹ تھا اس میں اس بات کی تشخیص ہوئی کے راشد ربانی کو کورونا ہوا ہی نہیں تھا۔ بتایا گیا ہے کہ راشد ربانی کی طبیعت 2 ہفتے سے خراب تھی۔گزشتہ ہفتے انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دوبارہ مثبت آئی۔ بتایا گیا کہ راشد ربانی کے پھیپھڑے اور سینے میں انفیکشن زیادہ ہے جس وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب طبیعت مزید بگڑنے پر رہنما پیپلز پارٹی انتقال کر گئے۔ راشد ربانی کی عمر 53 سال تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں